

Loading content...
دوستو!…نصرتِ معصومین علیہم الصلوات والسلام انتہائی اہم فریضہ ہے کیونکہ نصرت ہی ایمان کی پہچان ہوتی ہے … نصرت ہی محبت کا ثبوت ہوتی ہے … نصرت ہی مؤدت کا تعارف ہوتی ہے …جس آدمی میں نصرت نظر نہیںآتی اس میں نہ ہی محبت و مؤدت موجودہوتی ہے اور نہ ہی ایمان موجود ہوتا ہے کیونکہ ایمان اور مؤدت ہوگی تو نصرت ضرور موجود ہوگی … کیونکہ ایمان کا سب سے بڑاثبوت نصرت ہی تو ہے جیسا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان لانے کے دعوے کئے لیکن ان کی نصرت نہیں کی تو اللہ د نے انہیں مومن تسلیم ہی نہیں کیا اور نہ محمدؐ و آل محمد علیہم الصلوات والسلام نے ایسے نام نہاد مومنین کو مومن تسلیم کیا ہے جیسا کہ کربلا معلی میں ساتھ نہ دینے والوں کو کوئی مومن نہیں مانتا اور جو لوگ کوفہ میں بیٹھ کرروتے رہے تھے بظاہر وہ خود کو مومن بھی کہتے تھے، شیعہ بھی کہتے تھے، عزادار بھی تھے، گھر گھر میں کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی صف ماتم بچھائے بیٹھے تھے اور دشمن پر لعنت بھی کر رہے تھے مگرانہیں دشمنوں کی صف میں شمار کیا گیا بلکہ بدترین دشمن مانا گیا اور کفا رسے بھی بدتر دشمن کہاگیا جیسا کہ ہم امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی زیارت کا ایک فقرہ دیکھتے ہیں جس میںہم خود اقرار کرتے ہیں کہ ٭نافق من قعد عن نصرتک … یعنی جو آپ کی نصرت سے دست کش ہوکر بیٹھ جائے وہ منافق ہے …نفاق وہ برائی ہے جو کفر سے بھی بد تر ہے ابلیس ملعون نے کافر ہونا پسند کرلیا تھا مگر منافقت کی لعنت نہیں اٹھائی …یہ بھی یاد رہے کہ منافق وہ ہوتا ہے جو ظاہر میں دوست ہو عقیدت کا دعوے دار ہومگر باطن میں دشمن ہو…اور جو شخص باطنی دشمن ہووہ ظاہری دشمن سے بھی ہزار درجے زیادہ بدتر اور ضرر رساں ہوتا ہے اور نصرت نہ کرنے والا شیعہ ہی منافق ہوتا ہے نہ کہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کا منکر منافق ہوتا ہے کیونکہ وہ تو احادیث و فرامین کی روسے کافر ہوتا ہے منافق تو وہ ہوگا جس نے دوستی کی چادر میں دشمنی چھپائی ہوئی ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار