

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ پوری مخلوق سے بلاواسطہ رابطہ رکھنا اللہ د کے شایان ِشان ہی نہیں ہے یہ اس کی الوہیت و لامحدودیت کے منافی ہے کہ وہ کسی انسان سے رابطہ کرے بلکہ اس نے پوری مخلوق میں اپنے لئے وسائط و وسائل و ذرائع قرار دئیے ہیں جیسا کہ اس نے رزق و موت وحیات وصحت و سقم وغیرہ کے وسائل و وسائط و واسطے بنائے ہوئے ہیں اسی طرح اس نے اپنے اور ہمارے مابین اپنے انبیاو رسل علیہم السلام و آئمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کو وسیلہ و واسطہ قرار دیا ہے اور ہمیں فرمادیا ہے کہ میں تم سے بلاواسطہ نہ کوئی چیز طلب کروں گا اور نہ دوں گا بلکہ میرے یہ نمائندے میرے یہ وسیلے جو تمہیں میرے نام سے دیں وہ میرا ہی ہوگا اور تمہارا رویہ میرے ساتھ نہیں پرکھا جائے گا بلکہ جو رویہ تم ان حجتوں علیہم الصلوات والسلام سے رکھو گے وہی رویہ میرے ساتھ ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار