

Loading content...
مثلاً میرے پاس ایک لڑکا کام کرتا ہے میں اس سے کہتا ہوں کہ بیٹے ذرا میرا قلم جو سامنے ٹیبل پر رکھا ہے وہ تو اٹھا کر دے دو… کیا کوئی عقل مند اس بات سے یہ ثابت کرنا تو کجا سوچ بھی سکتا ہے کہ یہ تو قلم اٹھانے کی طاقت ہی نہیں رکھتا …اس لئے کسی بھی ذات کے نصرت طلب کرنے سے اس کے محتاج ہونے پر دلیل نہیں لائی جا سکتی کیونکہ طالب ہونا محتاج ہونے کی دلیل ہوتا ہی نہیں ہے …یہ تو عام مثالیں تھیں اگرہم اس سے آگے جاتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ ایک بادشاہ کسی کو کوئی ڈیوٹی سپرد کرتا ہے تو اس میں بادشاہ کی محتاجی نہیں ہوتی بلکہ وہ اس شخص کو ڈیوٹی دے کر اعزاز دینا چاہتا ہے اور اپنے امور میں شامل کرکے اس کی عزت بڑھاتا ہے بلا تشبیہ اسی طرح اللہ د بھی اپنے امور میں مومنین کو شامل فرما کر انہیں اعزاز دینا چاہتا ہے ان کی عزت افزائی فرمانا چاہتا ہے اور یہ استغاثہ نصرت دراصل مومنین کی عزت افزائی کا عمل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار