

Loading content...
دوسری حالت یہ ہے کہ ایک فرد ایک مسجد بنتی ہوئی دیکھتا ہے اور یہ بھی دیکھتا ہے کہ مسجد بنانے والا شخص کسی سے کچھ بھی طلب نہیں کر رہا اور نہ ہی اسے کسی کی مدد کی ضرورت ہے مگر وہ یہ چاہتا ہے کہ اس کارِ خیر میں اسے ضرور شامل ہونا چاہیے اور وہ اس طرح مدد یا نصرت کرتا ہے اس میں منصور کو احتیاج نہیں ہے بلکہ ناصر کو نصرت کرنے کی ضرورت ہے … ایک تیسری حالت بھی ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک آدمی مسجد بنا رہا ہے اسے کسی بھی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی دوسراشخص اس کی مدد کی ضرورت محسوس کرتا ہے مگر وہ صاحب مشن یہ چاہتا ہے کہ اس سعادت سے اس کے دوستوں کو ضرور سرفراز ہونا چاہیے اس لئے وہ اپنے دوستوں سے کہتا ہے بھائی مجھے تمہاری مدد کی حقیقی ضرورت تو نہیں ہے کیونکہ یہ کام تو اللہ د کا ہے یہ ہوجانا ہے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ تبرکاً تم بھی اس میں شرکت کرو اس سے تمہارا فائدہ ہوجائے گا اگر تم نصرت نہیں کروگے تو بھی یہ کام ہوجانا ہے لیکن تم اس سعادت سے محروم رہ جاؤ گے …اس طرح ہم اگر مقام نصرت کا تعین کریں تو وہ بنیادی طور پرتین طرح کا سامنے آتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار