

Loading content...
اب یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ٭الناس اعداء ماجھلوا… یعنی لوگ اس چیز کے دشمن ہوتے ہیں جس سے وہ جاہل ہوتے ہیں … اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے جو کسی چیز سے جاہل ہوتا ہے گویا وہ اس کا دشمن بھی ہوتا ہے اسی لئے عرفان امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام واجب ہے کیونکہ جو ان سے جاہل ہے وہ گویا ان کا دشمن ہے اور جو ان کی ذات سے تو آشنا ہے مگر ان کے مشن و مقصد سے ناآشنا ہے وہ بھی ان کا دشمن ہے اور جو ذاتِ حق اور مشن و مقصد ِحق دونوں کا دشمن ہوتا ہے وہ تو کافر ہوتاہے اور جومشن اور ذات دونوں کے ساتھ غفلت کا رویہ رکھے یا اس کی اہمیت کو نہ سمجھے تو وہ منافقین میں سے شمار ہوتا ہے جیسا کہ ارشاد ہے ٭ نافق من قعد عن نصرتک … یعنی وہ منافق ہے جو آپ کی نصرت سے دست کش ہوکر بیٹھ جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار