

Loading content...
دوستو!… عربی زبان ہو یا انگلش اس میں مدد کی اقسام کے مطابق الفاظ موجود ہیں کیونکہ یہ اساسی زبانیں مانی جاتی ہیں لیکن اردو زبان اساسی زبان نہیں ہے کیونکہ اس زبان کو مٹی ملی نہیں بلکہ لشکروں کیلئے رابطہ زبان کے طور پر اسے بنایا گیا ہے اس لئے اس میں متبادلات بہت کم ہیں اور اگر ہیں تو وہ انہی اساسی زبانوں سے لے کر داخل کئے گئے ہیں …عام طور پر اردوزبان میں مدد کے لفظ سے مدد کے سارے مفاہیم ادا کرنے کا کام لیاجاتا ہے لیکن انگلش وعربی میں ہرقسمی مدد کیلئے ایک علیحدہ لفظ ہوتا ہے مثلاً ہیلپ(Help) ہے، سپورٹ(Support) ہے، اسسٹ (Assist) ہے، ڈونیشن(Donation) ہے، کنٹری بیوشن(Contribution) ہے، کواپریشن (Cooperation) ہے، ایڈ(Aid)ہے، فنڈنگ(Funding) ہے،… وغیر ھم
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار