

Loading content...
دوستو!… یہ ایک مشاہداتی حقیقت ہے کہ جو الفاظ و حقائق ہمارے روزمرہ کے معمولات میں داخل ہوجائیں وہ تبادراتی ہوجاتے ہیں اور وہ اجتماعی بے غوری کا شکار ہوجاتے ہیں …اور خلاقِ کائنات کا معمول یہ ہے کہ وہ کسی بھی چیز کو نظر انداز نہیں کرتا بلکہ بظاہرمعمولی سے معمولی چیز کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ اسی میں غور وفکر کرلو تو تمہیں تمہاری ضرورت کے مطابق ہدایت کا رزق مل جائے گا …جیسا کہ اس نے فرمایا رات پر غور کرو، دن پر غور کرو،پہاڑوںپر غور کرو، اونٹ پر غور کرو، چیونٹی پر غور کرو، اسی طرح لاتعداد چیزوں کی طرف اشارہ فرمایا ہے … یعنی انسان بہت سی چیزوں کو روزانہ دیکھتا ہے، بہت سی باتوں کو سنتا ہے، بہت سے کام کرتا ہے مگر ان کے بارے میں غور نہیں کرتا اسی طرح انسان پوری زندگی مدد مانگتا، مدد کرتا اور مدد لیتا رہتا ہے اس لئے وہ کبھی بھی مدد کے بارے میں غور نہیں کرتا کہ مدد کی کتنی اقسام ہوتی ہیں مدد کے کتنے طریقے ہوتے ہیں اور مدد کی اقسام کے مطابق کتنے الفاظ انسان استعمال کرتا ہے … کیونکہ ہمارا موضوع گفتگو بھی نصرت ہے جس کا متبادل اردو میں لفظ مدد ہے اس لئے میں اس لفظ کے بارے میں قدرے تفصیل سے عرض کرنا چاہوں گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار