

Loading content...
اس میں فیکون میں جو فہے یہ ہمیشہ بلاتوقف کیلئے آتی ہے یعنی جب بھی کن کہاجاتا ہے اس میں کوئی وقفہ ہوتا ہی نہیں کیونکہ جب کونوا یا کنامری قوتِ ِنفاذ کے ساتھ ادا ہوجائے تو کائنات کی کوئی طاقت اسے نافذ ہونے سے نہیں روک سکتی اور جب اللہ د کن فرمادیتا ہے تو وہ ہوکر ہی رہتا ہے اور اگر یہاں بھی اسی انداز میںکونواکہاجاتا تو یہاں بھی ایسا ہی عمل ہوتا اور ہر ایمان والا اللہ د کے انصار میں سے ہوجاتا اور اگر یہ ایمان والوں سے باہر بھی عمومی و مطلق تخاطب ہوتا تو ابلیس بھی انصار میں کھڑا ہوتا کوئی بھی اس کے حکم کے بعد نافرمانی کی طاقت ہی نہ رکھتا…یہ بات یاد رہے کہ اس میں لفظ کن کی تخصیص بھی نہیں ہے بلکہ جس لفظ میں بھی قوت امر جاری فرمادی جاتی ہے وہ جبراً و قہراً نافذ ہوجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار