

Loading content...
دوستو!… شہنشاہ معظم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے آخری وداع کے وقت اپنے مقصد عظمیٰ میں برابر کی شریک بہن صلوات اللہ علیہا سے وصیت میں فرمایا تھا آپ ہمیں نماز شب میں کبھی فراموش نہ فرمائیں…کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ اس میں یہ فرمایا گیاہے کہ اپنی نمازِ تہجد ]نمازِ شب[میں یا ہمیشہ ہمیں یاد رکھیں کیا اس کا مقصد یہ تھا کہ نماز تہجد میں جیسے چالیس مومنین کی بخشش کی دعا کی جاتی ہے ان چالیس میں ہمارا نام بھی شامل رکھئے گا؟… کیاشہنشاہ معظم کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے دعائے بخشش کیلئے یاد رکھنے کی وصیت فرمائی تھی؟… ایسا نہیں بلکہ انہوں نے اپنے مشن اور مقصد کی تکمیل کیلئے دعا فرمانے کی تاکید و وصیت فرمائی تھی نہ کہ اپنی بخشش کیلئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار