

Loading content...
جیسا کہ ایک آدمی کسی وزیر یا وزیر اعظم کے پاس جاتا ہے اور اس سے کوئی کام کرنے کو کہتا ہے … وہ جواباً کہتا ہے کہ جب میں اسلام آباد جاؤں گا تو یہ کام کروا دوں گا یا کردوں گا … یہ بات ہوجاتی ہے … جب کام کروانے والا شخص آخری دفعہ ہاتھ ملاتا ہے تو پھر یاد دہانی (ریمائنڈ) Remind کروانے کیلئے کہتا ہے جناب مجھے یاد ضرور رکھئے گا کہیں آپ ہمیں بھلا نہ دیں…اس یاد رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ میں نے جو کام ذمہ لگایا ہے اسے یاد رکھنا اور اسے پورا کرنا … یہاں یہ مراد نہیں ہے کہ وہاں بس ہماری یاد میں ہمارے نام کی مالا جپتے رہیے گابلکہ یاد رکھنے کا مقصد مفادات و مقاصد کو یاد رکھنا ہوتا ہے یعنی جب کوئی غرض مند یاد رکھنے کی تاکید کرے یا کوئی صاحب مشن یاد رکھنے کی تاکید کرے تو مراد اس کے کام اور مشن کو یاد رکھنا ہوتا ہے نہ اس کی ذات کو…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار