

Loading content...
دوستو!… بعض مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ مشن کے ساتھ مخلص لوگ مشن کی مخالفت کے دباؤ میں ہوتے ہیں اور انہیں مشن کو بچانے کیلئے اپنی ذات و وسائل کی حفاظت کرنا بڑا ضروری ہوتا ہے تو ایسے لوگ تقیہ کرتے ہیں لیکن تقیہ اس وقت جائز مانا جاتا ہے جب تک مشن و مقصد کو ان کی جان کی اشد ضرورت ہو یا ان کے مقصد و مشن کو ان کے تقیہ سے کوئی نقصان نہ پہنچ رہا ہو، ہاں جب مشن کو ان کی جان کی ضرورت نہ ہو تو پھر تقیہ جائز نہیں ہوتا… جیسا کہ کربلا کے میدان کو سامنے رکھ کر دیکھیں کہ کتنے لوگ تھے جو تقیہ کرتے ہوئے لشکر شام کے ساتھ کوفہ سے آئے اور شب عاشور تک انتظار میں رہے کہ کوئی مثبت فیصلہ کروانے میں وہ کوئی کردار اداکر سکیں مگر جب انہیں پتہ چل گیا کہ اب وہ کوئی مثبت کردار ادا نہیں کرسکتے تو وہ لشکر شام وکوفہ کو چھوڑ کر فوراً کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے اور ان کے مشن و مقصد پر جان بھی نچھاور کردی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار