

Loading content...
کیونکہ جب اس کی رضا نافذ ہوجاتی ہے تو اسی کا قانون نافذ ہوجاتا ہے اور جب قانون نافذ ہوجاتا ہے تو اس کی حکومت قائم ہوجاتی ہے جو ایک جسم و فرد سے لے کر پوری انسانیت و کائنات تک نافذ ہوتی ہے… اسی مقصد کیلئے انبیا و رسل علیہم السلام کو مبعوث فرمایا گیا تھا جو بشارت و نذارت کی بنیاد پر عرفان نفس کروائیں اور انسان کو رضائے اِلٰہی سے آگاہ کرکے اس پر چلائیں مگر کسی کو مجبور نہ کریں اپنے تصرفات کو استعمال فرماتے ہوئے کسی سے جبری مشقت دین و اطاعت نہ لیں ہاں جب اپنی صداقت کے ثبوت کیلئے ضرورت ہو تو پھر مردوں کو زندہ کرکے دکھادیں، ڈوبتے سورج کو روک لیں، چاند کو دو ٹکڑے کرکے دکھادیں، درختوں سے اور جانوروں سے کلمہ پڑھواکر دکھادیں، درختوں اور جانوروں سے اپنا سجدہ کروا کر دکھادیں تاکہ کوئی انکار کرے تو عمداً کرے سہواً نہ کرے یا بوجہ جہالت نہ کرے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار