

Loading content...
دوستو!… سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نذیر کے ساتھ بشیر بھی تھے … بشارتکی تعریف یہ ہے کہ انسان کو اس کے اعمال کی وجہ سے ملنے والے معاوضہ یا ریٹرن (Return) سے آگاہ کرنا بشارتہوتی ہے اس میں یہ ضروری نہیں کہ صرف اچھے یا خوش کرنے والے ریٹرن (Return) کوبشارت کہاجائے بلکہ اچھایابرا جو بھی ریٹرن (Return) ہو اس کی خبر دینے کو بشارت کہاجاتا ہے جیسا کہ قرآن کریم میں جہاں ٭وبشر الصابرین فرمایا گیا ہے کہ صابرین کو بشارت دو وہاں ظالمین کے بارے میں فرمایاگیا٭و بشرھم بعذاب الیمیعنی انہیں الم ناک عذاب کی بشارت دیں… ثابت ہوا کہ بشارت صرف خوشخبری کو نہیں کہتے بلکہ ایک بشارت بدخبری بھی ہوسکتی ہے کیونکہ بشارت کہتے ہیں عمل کے متبادل ملنے والے ریٹرن (Return) کواور یہی طریقہ تبلیغ و عرفان ہے کہ ہر انسان کو اس کے اعمال کی جزاو سزا سے بھی آگاہ کیا جائے اور نافرمانی کی اہمیت کو بیان کیاجائے تاکہ ایک طرف تو انسان یہ سوچے کہ وہ کس محسن و شفیق و مہربان ذات کی نافرمانی کر رہا ہے تو دوسری طرف اسے یہ بھی معلوم ہوکہ یہ نافرمانی یونہی ہضم بھی نہیں ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار