

Loading content...
اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے وہ اپنے سامنے موجود شخصیت کو جانتا پہچانتانہیں تھا لیکن جب تعارف ہوا اس کا ایک ایسا پہلو اس کے سامنے آیا جس کی وجہ سے خوف طاری ہوگیایہ خوف جو پہچان کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اسے عربی میں اِنذار کہاجاتا ہے اور اس کے فاعل کو عربی میںنذیر کہتے ہیں … سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کائنات کے واحد اللہ د کا ایسا تعارف کروانے آئے تھے کیونکہ لوگ اسے نہ جانتے تھے اور اس نہ جاننے کی وجہ سے وہ اس کی نافرمانیاں کر رہے تھے اور کفر و طغیانی میں مصروف تھے اس لئے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے فرمایاگیا انذر عشیرتک یعنی اپنے تعلق داروں کو اللہ د کا تعارف کروا کرخوف پیدا کریں …یہاں یہ وضاحت بھی کرتا چلوں کہ عشیرتک سے مرادخاندان نہیں تھا بلکہ انسان کی جو تعلق داری ہوتی ہے وہ دس قسم کی ہوتی ہے اور عربی میں دس کو عشرہ کہتے ہیں اور یہ لفظعشیربھی اسی سے نکلا ہوا ہے اس لئے اس سے مراد خاندان نہیں بلکہ ہر قسمی قریبی تعلق دار ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار