

Loading content...
دوستو!…عربی میں ایک لفظ ہے اِنذارجس کے معنی عموماً ڈرانے کے لئے جاتے ہیں مگر اِنذار کے معنی عام خوف کے نہیں ہیں کیونکہ خوف بھی عربی زبان کا لفظ ہے جو عام خوف کے معنی ہی میں استعمال ہوتا ہے اِنذار تعارف کی وجہ سے پیدا ہونے والا خوف ہوتا ہے کیونکہ بعض خوف ایسے ہوتے ہیں جو تعارف کے بعد ختم ہوجاتے ہیں جیسا کہ انسان اندھیرے میں کسی ڈراؤنی چیزکو دیکھتا ہے جب اسے معلوم ہوتا ہے یہ تو اس کی اپنی بھینس ہے تو اس کا خوف ختم ہوجاتا ہے مگر ایک خوف ایسا بھی ہوتاہے جو تعارف کی وجہ سے ہوتا ہے مثلاً ایک سب انسپکٹر مری میں ایک پکٹ پر کھڑا ہے اور آنے والوں سے بھتہ لے رہا ہے کہ اچانک ایک گاڑی اس کے پاس آکر رکتی ہے وہ اس کے قریب جاتا ہے اور اپنا بھتہ مانگتاہے اس گاڑی کا مالک کہتا ہے بھائی تم کسی اور سے وصول کرلینا ہم غریبوں کو کچھ نہ کہو… مگر وہ سب انسپکٹر دھونس دکھاتا ہے تو اس گاڑی کا ڈرائیور کہتا ہے میاں تم یہ بھی جانتے ہو کہ پیچھے والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے صاحب جو تم سے کہہ رہے ہیں کہ ہم غریبوں کو چھوڑ دو یہ کون ہیں؟ … وہ کہتا ہے جو بھی ہیں ہم اپنا بھتہ معاف نہیں کر سکتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار