

Loading content...
عرفان نفس کے جو طریقے بیان ہوئے ہیں ان میں سے ایک طریقہ زہاد کا تھا اور دوسرا عرفا کا تھا … ان پر تفصیلی بحث یہاں نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس کے آگے روحانیات کا علاقۂ متباحثہ شروع ہوجاتا ہے اور یہ کتاب کلاسیکل روحانیات کے موضوع کی متحمل نہیں ہے اس لئے ہم دینِ نصرت سے متعلقات کی طرف جاتے ہیں لیکن یہاں یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ رضائے اِلٰہی کے قیام اور حکومت اِلٰہیہ کے معنوی و ظاہری قیام کی راہیں ہموار کرنے ہی کیلئے انبیا و رسل علیہم السلام مبعوث فرمائے گئے اور انہوں نے پیار ومحبت، رحمت وشفقت سے اللہ د کا تعارف کروایااور قیامِ نصرت فرمایااور یہ انتہائی ضروری ہوتا ہے کہ اگر کسی کی نصرت یا اس کی حمایت حاصل کرنا ہوتو اس کا تعارف بہترین انداز میں کروانا چاہیے اس لئے انبیا و رسل علیہم السلام مظاہر اِلٰہی بن کر آئے اور انہوں نے اپنی ذات کے حوالے سے ذات واجب الوجود کا تعارف کروایا اور اس کیلئے انہوں نے بشارت و نذارت کا قیام فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار