

Loading content...
اگر مجبورکرکے انسان سے اطاعت کروانا ہوتی تو پھر دو طریقے تھے ایک یہ تھا کہ نظام جبر اِلٰہی فرشتوں کی طرح انسان پر بھی نافذ کردیا جاتا …یا…کسی جابر بادشاہ کو نبی بناکر بھیج دیا جاتا جو تلوار کی نوک پر اطاعت کرواتا کیونکہ انسان تو تلوار کو دیکھ کر فرعون کو بھی اللہ ماننے پر تیار رہتا ہے کسی نبی کو کیسے نہ مانتا …مگر وہ کسی پر جبر نہیں کرنا چاہتا بلکہ پیار و محبت سے منوانا چاہتا ہے کیونکہ اس نے تخلیق بھی فرمائی ہے تو محبت کی وجہ سے فرمائی ہے دشمنی کی وجہ سے نہیں… اس لئے اس نے انبیا و رسل علیہم السلام کو خلعت نبوت بخشی تو وہ بظاہر بڑے کمزور و ناتواں مگر عزم و تقدس کے بلند و بالا پہاڑ، قدسی طینت کے حامل، محبت و رحمت کے سمندر بن کر آئے تو انسان نے انہیں جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجاتدینا ہی مناسب سمجھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار