

Loading content...
جبلت نفس یہ ہے کہ یہ عقائد سے ٹکرائے بغیر اپناکام چلاتا رہتا ہے نفس احکامِ اِلٰہی کو باطل نہیں کہتا بلکہ ضمیر کی لعنت سے بچنے کیلئے وہ اسے بار بار کہتا ہے کہ یہ فرامین حق ہیں اور نہ ماننے والا کافر و فاسق و فاجر ہے مگر کرتا وہی کچھ ہے جو اس کی اپنی مرضی میں آتا ہے یعنی احکامِ اِلٰہی پر عمل بھی یہ اپنی مرضی کے ماتحت کرواتا ہے اگر اس کی مرضی نہ ہوتو یہ ایسے بہانے تراش کر پیش کرتا ہے کہ ضمیر بھی اس کی بد نیتی کو نہیں پرکھ سکتا اور یہ کسی بھی صورت میں اپنی مرضی کسی کے سپرد نہیں کرتا… یہ بھی ایک بدیہی حقیقت ہے کہ نفس وہ زبردست چیز ہے کہ جسے دلائل عقلی و نقلی بدیہی و مذہبی سے قائل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اسے صرف تصدیقات قلبی و نفسی ہی سے قائل کیا جا سکتا ہے اس کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ جب انسان دورانِ سفر کہیں سمتوں کے بارے میں دھوکہ کھاجاتا ہے اور نفس انسان مغرب کو مشرق ماننا شروع کردیتا ہے تو پھر کسی بھی دلیل کو نہیں مانتا بلکہ اپنی بات پر جما رہتاہے آ پ تجربہ کرلیں اسے قرآنی وعقلی دلائل سے ذرا قائل کرکے دکھائیں آپ اسے لاکھ قطب نما دکھائیں ہزار مرتبہ سورج طلوع و غروب ہوتا دکھائیں مساجد کا رخ دکھائیں قبروں کی ڈائریکشن (Direction) دکھائیں یہ نہیں مانے گا جب تک کہ یہ تصدیق نفسی کے مقام تک نہیں پہنچے گااس لئے نفس سے اس کی مرضی چھیننے کا واحد اور بہترین طریقہ تصدیقات نفسی و قلبی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار