

Loading content...
اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انسان کو یہ باور کیسے کروایاجائے کہ اللہ د کی مرضی اس کی مرضی سے بہتر ہے؟… کیونکہ انسان عقیدتاً تو اللہ د کو سب سے بہتر مانتا ہے اور اس کے احکام کی مصلحتیں نہ سمجھتے ہوئے بھی سب سے اعلیٰ اور واجب التعمیل مانتا ہے اور کہتا ہے لیکن عملی زندگی میں وہ اپنے نفس کی مرضی کو سب سے اعلیٰ سمجھتا ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ اپنے نفس کو سب سے اعلیٰ کہتا نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے انسان کی روح وضمیرو عقل نفس کو یہ تو باور کروادیتے ہیں کہ اللہ د پر ایمان لانا چاہیے وہی اس کائنات کامالک ہے اس کا حکم سب سے اعلی اور سب سے مفید ہوتا ہے اور اس مقام پریہ نفس عقل و ضمیر کے سامنے اپنی آواز بلندکرنے کی جرأت نہیں کرسکتا لیکن یہ نفس امارہ کی فطرت ہے کہ وہ کسی چیز کو عقیدے میں داخل کئے بغیر ہی عمل کرواتا رہتا ہے کیونکہ وہ عقیدے کے جھنجھٹ میں پڑے بغیر ہی کام چلاتا ہے اور وہ اپنی مرضی کو سب سے زیادہ قابل عمل و مفید سمجھتا ہے اور اسی پر عمل کروانا چاہتا ہے تااینکہ مشاہداتی و تجرباتی طور پر اس پر ثابت نہ ہوجائے کہ اس کی مرضی اس کے اپنے نقصان میں ہے یا اس میں کوئی غلطی موجود ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار