

Loading content...
() عبادت اختیاری () عبادت اجباری … جو انسان عبادت اختیاری نہیں کرتا اللہ د اس سے عبادت اختیاری کروا رہا ہے یعنی روزی کمانا، بچوں کی پرورش، معاشرے میں امن و صلح و غیرھا بھی عبادات ہیں اور عبادت کا مفہوم نماز روزے تک محدود نہیں ہے بلکہ انسانی فلاح و بہبود و خدمت خلق بھی عبادت ہے جو وہ لامذہب لوگوں سے بھی کروا رہا ہے …لیکن حدیث قدسی اور اس آیت کے مابین جو تناقض بنتا ہے اس کا جواب ایک اور طرح سے دیا جاتا ہے یعنی ان دونوں کو سامنے رکھ کر عرفائے کرام رضوان اللہ علیہمنے ایک تیسرا راستہ بھی نکالا ہے کہ جس سے دونوں میں سے کسی ایک کی تکذیب کا کفر سر نہیں لینا پڑتا اور وہ یہ کہ انہوں نے فرمایا ہے کہ جنات و انسان کو تو عبادت ہی کیلئے خلق فرمایا گیا ہے لیکن اللہ د نے اپنی ذات کے عرفان کامل کیلئے صرف ان انوار ازلیہ علیہم الصلوات والسلام کو نمود و خلعت ِوجود و ظہور بخشی ہے جن کا یہ فرمان ہے٭ لوکشف الغطا لازددت یقینا…یعنی اگر ہمارے سامنے سے اللہ د کے سارے حجابات اٹھا بھی لئے جائیں تو ہمارے یقین میں ایک سرمو اضافہ نہیں ہو سکتا کیونکہ ان کے کمالِ عرفان کے آگے عرفان کا کوئی درجہ موجود ہی نہیں ہے …اور انسان کیلئے ان انوار ازلیہ اولیہ علیہم الصلوات والسلام کا عرفان جزئی اور اطاعت کاملہ کا ٹارگٹ (Target) پورے عالم خلق کو دیا گیاہے اور اللہ د کی اطاعت عبادت و عرفان بلاواسطہ امر محال ہے اور بالواسطہ واجب قرار دیا گیا ہے اگر ہم اس تناظر میں دیکھیں تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ مقصد اِلٰہی بنیادی طور پر تو ایک ہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار