

Loading content...
پھر یہ بھی ہے کہ ان دونوں پر ایک مشترکہ اعتراض بھی قائم کیا جاتا رہا ہے یعنی وجہ تخلیق اگر عبادت مان لی جائے یا عرفان کامل تو ان دونوں چیزوں کا نسل انسان میں فقدان ہے یعنی انسانی آبادی کا ایک فی کروڑ بھی ایسا نہیں جو اس پیمانے پر پورا اترے یعنی پوری انسانیت میں سے چند افراد ایسے ہوں گے جو عبادت والے مقصد کو پورا کر رہے ہوں گے یا عرفان جزئی کے مقصد کو پورا کر رہے ہوں گے ورنہ ایک بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو نہ عبادت کر رہی ہے اور نہ عرفان جزئی رکھتی ہے عرفان کامل تو ویسے بھی محال ہے اب اعتراض یہ ہوتا ہے کہ اگر واقعی اللہ د نے انسان کو عبادت ہی کیلئے بنایا ہے تو پھر یہ اس سے انحراف کیوں کر رہا ہے؟…جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں ایک کمپنی یاایک شخص گھڑی بناتا ہے جو وقت بتائے مگر ہوتا یہ ہے کہ وہ گھڑی وقت نہیں بتاتی تو اس کی دوصورتوں میں سے ایک کو ماننا ضروری ہوگا …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار