

Loading content...
اس فرمان سے مقصد تخلیق اللہ د کا عرفان کامل ثابت ہوتا ہے جس کے بارے میں عرض کرچکاہوں کہ نطفے کی پیداوار انسان کے بس کا روگ ہی نہیں ہے کہ اللہ د کا عرفان کامل حاصل کرسکے …اور اگر ہم عمومی طور پر دیکھیں تو یہ حدیث کلام اِلٰہی کے منافی نظر آتی ہے یعنی قرآن کریم میں جن و انس کو عبادت کیلئے خلق فرمایا گیا ہے اور یہ حدیث قدسی عبادت کی بجائے عرفانِ اِلٰہی کو وجہِ تخلیق بتارہی ہے جبکہ عبادت کیلئے اجمالی عرفان کافی ہوتا ہے کلی عرفان تو محال ہے …اس میں ایک تضاد یہ بھی ہے کہ حدیث عقیدہ کو وجہِ تخلیق بتا رہی ہے آیت عمل کو وجہِ تخلیق بتار ہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار