

Loading content...
مقصد کلام یہ ہے کہ مصائب کے دو مقاصد ہیں… ایجاد محبت و ہمدردی برائے مظلوم اور ایجاد نفرت و عداوت برائے ظالم… آگے ان دونوں مقاصد کے حصول کا بھی ایک مقصد ہوتا ہے اور وہ ہوتا ہے طلب عدل کا جذبہ پیدا کرنا… عدل کی تکمیل دو تقاضے رکھتی ہے، قیام عدل کیلئے ظالم کو سزا اور مظلوم کی حق رسی، اگر ان میں سے ایک بھی رہ جائے تو عدل کے تقاضے پورے نہیں ہوتے …خواہش عدل و طلب عد ل کیلئے عادل تلاشا جائے گا … عادل کی صفات متعین ہوں گی کہ جس کے سامنے زمانے کوئی حیثیت نہ رکھتے ہوں ماضی کے مجرمین عدل سے بچ گئے تو طلب عدل اور قیام عدل کا کوئی فائدہ نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار