

Loading content...
دوستو!… ہماری ملکی و حکومتی عدالتیں لاکھ عادل ہوں مگر وہ بہت سے معاملات میں مجبور و عاجز ہی ہوتی ہیں جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ اگر کوئی انسان کسی کو قتل کردیتا ہے اور پھر وہ مجرم خود سزا سے پہلے مرجاتا ہے تو کیس داخل دفتر ہوجاتا ہے کیونکہ ہماری عدالتیں موت وحیات پر قادر نہیں ہیں جو مجرم مرجائے یا فرار ہوجائے تو اسے عدالت میں لاکھڑا کرنا ان کے بس کا روگ ہی نہیں ہے… جب کہ ظلم بھی صدیوں پہلے ہوا ہو ظالمین بھی مرکھپ چکے ہوں تو ان کے بارے میں قیام عدل عام انسان کیلئے ناممکن ہے اس لئے جب ان مظلومین علیہم الصلوات والسلام کے انتقام کی خواہش پیدا ہوگی تو اس میں ایسے عادل کو تلاش کرنے کی خواہش بھی پیدا ہوگی کہ جو موت و حیات پر تصرف رکھتا ہو اور جو دنیا سے چلے جانے والے ظالمین و مظلومین کو اپنی عدالت میں حاضر کر سکے … جب یہ خواہش ہمیں تلاشِ عادل کیلئے دوڑائے گی تو پھر ہمیں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے در اقدس تک لائے گی کیونکہ وہی اس طرح کا عدل قائم فرماسکتے ہیں اور کوئی نہیں کر سکتا کیونکہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہی اللہ د کے نظام عدل کو قائم فرمانے والے ہیں اور انہی کی حکومت حکومت اِلٰہیہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار