

Loading content...
(1) شوقِ وصل (2) شوقِ خدمت (3)شوقِ نصرت (4) شوقِ قرب (5) طلبِ رضا (6) شوقِ اطاعت وغیرہ … یعنی فضائل کے بیان کے بعد اگر یہ فوائد حاصل نہ ہوں تو فضائل کا بیان کرنا اور سننا مقصدیت سے خالی ہوگا…اگر کوئی آدمی فضائل سنتا ہے اس کے نتیجے میں اس کے دل میں محبت و احترام پیدا ہوجاتا ہے مگر اس کے دل میں ان کے قربت کا شوق پیدا نہیں ہوتا، ان کی اطاعت کا جذبہ پیدا نہیں ہوتا، ان کی رضا جوئی کی تمنا پیدا نہیں ہوتی تو پھر اس کا فضائل سننا نہ سننا برابر ہے کیونکہ آدمی کسی شخصیت کو محترم تو سمجھے مگر اس کی نافرمانی کرتا پھرے اس کا عملاً احترام نہ کرے اور بوقت ضرورت اس کی نصرت اور مدد نہ کرے تو پھر اس کا کسی کو محترم سمجھنا نہ سمجھنا برابر ہوگا جیسا کہ کوفہ والے لوگ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو محترم تو جانتے تھے، ان کے فضائل سے شناسا تھے مگر انہوں نے نصرت نہیں کی تو ان کے دلی جذبات نے انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچایا کیونکہ جو کسی کو کچھ مانتا ہے وہ اس کی بات کچھ نہ کچھ مانتاہے اور جو ایک بات بھی نہیں مانتا وہ کچھ بھی نہیں مانتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار