

Loading content...
دوستو!…ہمارے عقیدہ کے مطابق خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کا ہر فرد ہمارا مالک ہے بلکہ کائنات کا مالک ہے مگر ایسا بھی ممکن ہے کہ ایک شخص بیک وقت مالک بھی ہواور مزدور بھی ہو جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک آدمی زمین کا مالک ہوتا ہے اور وہ اپنی زمین کسی کو پٹے پر دے دیتا ہے پھر کبھی اس پٹے پر لینے والے کو زمین کے کاشت کرنے میں مزدوروں کی ضرورت ہوتی ہے تو زمین کا اصل مالک بھی اس زمین پر بطور مزدور مزدوری کرنے آجاتا ہے اس طرح اس کے آنے سے نہ ہی اس کی مزدور کی حیثیت بدل جاتی ہے اورنہ مالک والی حیثیت میں فرق آتا ہے وہ مالک ہوکر بھی مزدور ہی ہوتا ہے بلاتشبیہ اسی طرح شہنشاہ معظم سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کائنات کے مالک بھی ہیں اوراجیر بھی ہیں …اور عزاداری اجر رسالت ہے جو کسی بھی حالت میں ساقط نہیں ہوتا بلکہ کوئی شہید ہی کیوں نہ ہو اس پر بھی یہ حق قائم رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار