

Loading content...
جب سارے لوگ واپس چلے گئے تو میں وہاں دروازے کے سامنے بیٹھا رہا تاکہ جب بھی کوئی شہزادہ پاک باہر تشریف لائیں گے تو میں ان سے اپنے شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی خیریت دریافت کروں گا، کافی دیر بعد شہنشاہ معظم امام مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام باہر تشریف لائے اور مجھ پر نظر پڑی تو فرمایا آپ یہاں ابھی تک بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ہم نے سب کو جانے کی اجازت دے دی تھی… میں نے عرض کیا کہ آقا میں اپنے شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی زیارت کئے بناں کیسے جاسکتا تھا؟آپ نے فرمایا اچھا آپ بیٹھیں … وہ پاک گھر میں تشریف لے گئے اور تھوڑی دیربعد مجھے اندر بلایا … جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے سر پر زرد رنگ کا عمامہ تھا اور پیشانی پر پٹی بندھی ہوئی تھی مگر آپ کا رنگ اس عمامے سے بھی زیادہ زرد تھاـمیں نے قدم بوسی کی اور اس کے بعد عرض کیا کہ مولا علیک الصلوات والسلام آپ مجھے کوئی وصیت فرمائیں … اس وقت شہنشاہ معظم امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ ہم نے اپنے شہنشاہ بھائی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا تھا انہوں نے ہم سے فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار