

Loading content...
جناب اصبغ بن نباتہ روایت فرماتے ہیں کہ جب 19ماہ رمضان کو ہمارے شہنشاہ معظم امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کو ضرب لگی تو دوسرے دن عیادت کرنے اور خیریت معلوم کرنے کی غرض سے میں در ِ دولت پر پہنچا وہاں ابن ملجم ملعون کو لایا جاچکا تھا اور وہاں لوگوں کا ہجوم تھا کہ اب اسے سزا سنائی جائے گی مگر تھوڑی دیر بعد شہنشاہ معظم امام مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام پاک گھر سے برآمد ہوئے انہوں نے فرمایا ہمیں بابا پاک علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا ہے کہ آج اس ملعون کو سزا نہیں دینا بلکہ اس کے ساتھ اچھا سلوک رکھنا ہے اگر ہم روبہ صحت ہوگئے تو اس کا فیصلہ ہم خود فرمائیں گے اور اگر ہم شہید ہوگئے تو پھر اس ملعون کو ایک ضرب کے بدلے میں ایک ضرب لگانا ہوگی اور یہی عدل کا تقاضہ ہے، اب آپ لوگ واپس چلے جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار