

Loading content...
دوستو!…یہ بھی ایک قرآنی حقیقت ہے کہ عزاداری اجر ہے اور کسی بھی مزدور کے اجر و اجرت میں اجیر کسی فقیہ کے فتوے کا پابند نہیں ہوتا بلکہ وہ ا س پر ہر حال میں واجب ہوتی ہے اس بات کی اہمیت ہمارے سامنے اس وقت واضح ہوجاتی ہے جب جناب مسلم بن عقیل علیہماصلوات والسلام کو ابن زیاد ملعون کے دربار میں پیش کیاجاتا ہے تو اور آپ کو شہادت کی نوید دی جاتی ہے … آپ فرماتے ہیں کہ اس دربار میں عمرابن سعد ملعون بیٹھا ہوا ہے اس سے کہیں ہماری وصیت سن لے،اس ملعون نے ابن زیاد ملعون کی طرف دیکھا اس نے کہا ہاں تو ان کی وصیت سن لے … جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام نے جہاں اور بھی وصیتیں فرمائیں وہاں یہ بھی فرمایا تھا کہ ہماری شہادت کے بعد ہمارا سامان یعنی تلوار زرہ وغیرہ کو فروخت کرکے ہماری وہ ادائیگیاں کی جائیں جو ہم نے اہل کوفہ کو دینا ہیں اس میں کچھ لوگوں سے ہم نے قرض لیا ہوا ہے اور کچھ کی اجرت ہے اور ہم نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان سنا ہے کہ جب شہید ِراہِ حق کے خون کا پہلا قطرہ زمین پر گرتا ہے تواس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں مگر قرض اور اجرت معاف نہیں ہوتے … اب آپ دیکھیں کہ قرض ہو یا اجرت ہواس کا اداکرنا محتاج فتویٰ نہیں ہے اور عزاداری ماتم داری اجررسالت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار