

Loading content...
() شعبۂ تعبدو اعتقاد…اس میں فروعات سے تعلق رکھنے والے اعمال نہیں آتے بلکہ وہ اعمال آتے ہیں جن کا تعلق باطن کے اعتقاد سے ہوتا ہے یعنی یہ ان اعمال کا مجموعہ ہوتا ہے جو اصول ِدین سے تعلق رکھتے ہیں جیسا کہ عزاداری ہے تعظیم و احترامِ شعائر و مقدسات ہے یا کچھ شخصیات کا احترام ہے اسی طرح اعتقاد میں شامل افراد کے متعلقات و منسوب کے ساتھ احترامی رویہ ہے …یہ سب معتقدات سے ہیں اس لئے اس میں فقہ کو بولنے کا کوئی حق نہیں دیا جاتا کیونکہ اصول میں تقلید حرام ہوتی ہے اور جہاں تقلید حرام ہو وہاں مجتہد کے فتوے کی کوئی حیثیت ہوتی ہی نہیں ہے …ماتم، عزاداری، زنجیرزنی یا مشاہد مقدسہ کے احترام کی حدوں کا تعین کرنا فقہ کام ہی نہیں ہے یہ سب چیزیں اعتقاد کے ماتحت ہیں اس لئے اگر کوئی مجتہد ان امور میں کوئی فتویٰ دیتا ہے تو وہ اپنی حد سے تجاوز کر رہا ہے اور اس کا فتویٰ باطل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار