

Loading content...
انہی باتوں کے پیش نظر زیر نظر کتاب میں اپنے امام زمانہ کا تعارف مختلف حوالوں سے کرایا گیا ہے اور ان کی نصرت کی ضروت اور اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے اب اس بات کا انحصار قارئین گرامی کی ذہنی صلاحیت پر ہے کہ وہ اس کتاب سے کس حد تک استفادہ کرتے ہیں کیونکہ کسی بات کا دائرۂ علم میں آ جانا اور بات ہے اور اس پر عمل کرنا اور بات ہے حالانکہ معصومین علیہم الصوات والسلام کا فرمان ہے کہ علم عمل کا نام ہے میں تمام قارئین کیلئے دعاگو ہوں کہ انہیں اپنے امام زمانہ کی نصرت کی توفیق کاملہ عطا ہو آئیے ہم مل کر دعا کریں کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہو ر و خروج جلدی ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار