

Loading content...
میں عرض یہ کرناچاہتا ہوں کہ اس دور میں روحانیات کو دوبارہ واپس لانے کی ضرورت ہے اور اپنے مرکز روحانیات یعنی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے مربوط ہونے کی ضرورت ہے اور عام نظام صوم و صلوات سے لے کر خانقاہی نظاموں تک سب کو ماڈی فائی (Modify) کرنے کی ضرورت ہے اور دین اسلام کو اپنی روحانی بنیادوں پر ازسر نو قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اس دین حق کو مشاہداتی و تجرباتی دین بنانے کی ضرورت ہے اب باتوں کا وقت نہیں ہے بلکہ کچھ کرکے دکھانے کا وقت ہے ساری دنیا اس معاملے میں بہت آگے جا رہی ہے اور ہم ابھی تک تعویذات و دم و درود کی پھونکوںمیں الجھے ہوئے ہیں یا پھر بے معرفت و بے لذات نمازوں اور فاقہ قسم کے روزوں اور بے حضور عبادات میں پھنسے ہوئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار