

Loading content...
دوستو!…یہ سب عقائد کے ساتھ مذاق ہورہا ہے اور کوئی اس میں رکاوٹ ڈالنے والانہیں ہے اور یہ علمی طوائف الملوکی تخریب کاری اور فساد فی الارض کے علاوہ کچھ بھی فراہم نہیں کر رہی ہے اس لئے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور عوام میں روحانیاتی دین کی تبلیغ کرنا چاہیے جس میں عشق اِلٰہی کا درس ہوتا ہے، جس میں انسانیت سے محبت اور خلق سے پیار اور احترام باہمی کا کورس کروایا جاتا ہے، جس میں نہ کوئی نفرت ہوتی ہے نہ جارحیت، جس میں نہ کوئی مجادلہ ہوتا ہے نہ مناظرہ، جس میں نہ کوئی تعصب ہوتا ہے نہ اندھی تقلید، بلکہ ایک عالمگیر برداشت اور ٹالرینس (Tolerance) ہوتی ہے اور اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ انسان روحانیاتی دین میں اپنے مبدہ اور مرکز کو دریافت کرلیتا ہے جو خیر وشر اور حق وباطل اور صدق و کذب کے تعینات میں مجاز ہوتا ہے اور اس کا قول قولِ فیصل ہوتا ہے جس میںکسی کو مداخلت کی اجازت نہیں ہوتی کیونکہ وہ عقل کل ہوتا ہے اور اللہ د کا نمائندہ ونائب و خلیفہ ہوتا ہے اور جناب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا روحانی و معنوی جانشین اور منصوص من اللہ وصی و خلیفہ ہوتا ہے اور اس کی کوئی بات غیر مشاہداتی نہیں ہوتی وہ جو دین فراہم فرماتا ہے وہ سائنس کی طرح مشاہداتی اور تجرباتی ہوتا ہے اور اس کے فراہم کردہ ہر عقیدہ کو تجربہ سے گزاراجاسکتا ہے اور اس کی ہر تھیوری(Theory) روحانیات کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کی جاسکتی ہے اس لئے ہر عقیدہ ریاضیاتی انداز میں سوفی صد درست ہوجاتا ہے عقائد و نظریات کی دنیا کسی مذہب کی پراپرٹی (Property) نہیں رہتی بلکہ وہ پوری انسانیت کی ملکیت ہوجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار