

Loading content...
میرے عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جب اور جہاں چند آدمی مل بیٹھتے ہیں تو انہیں آپس میں بولنے کیلئے کوئی نہ کوئی موضوع درکار ہوتا ہے تاکہ وقت پاس ہوجائے جیسا کہ ہائی جنٹری (High Gentry) کی ٹیبل ٹاک (Table Talk) میں موسم اور کھیل وغیرہ کو موضوع گفتگو بنایاجاتا ہے اور وقت پاس کیا جاتا ہے لیکن اس دور میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ موضوع گفتگو مذہب کے بڑے بڑے مسائل ہیں اور ہم ڈیروں اور چوکڑیوں میں دیکھتے ہیں تو نظرآتا ہے کہ عقائد کا مذاق اڑایا جا رہا ہے دو چارجاہل آدمی مل بیٹھتے ہیں اور بڑے بڑے مسائل پر آپس میں بحث کرتے ہیں …میں حاضرو ناظر مانتا ہوں تو نہیں مانتا… میں مدد کا قائل ہوں تو کیوں قائل نہیں ہے … میں ان کی ولایت تکوینی اور امور تکوینی میں تصرف کا قائل ہوں تو کیوں نہیں ہے … میں عزاداری کو واجب و اوجب سمجھتا ہوں تو مستحب سمجھتا ہے … میں ماتم کو نماز سمجھتا ہوں ذکر عزا کو نماز سمجھتا ہوں تو نہیں سمجھتا اس پر ان میں بحث ہوتی ہے اور پورا پورا دن بلکہ کئی کئی دن تک ان مسائل پر بحث ہوتی رہتی ہے اور اس کے بعد جوتا بدست تبادلہ ٔ خیال شروع ہوجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار