

Loading content...
روزانہ بی بی سی کی خبروں اوردیگر کرنٹ نیوز (Current News) پر بڑی گرماگرم بحثیں اور تبصرے ہوتے ہیں سکائی لیب(Sky-Lab) کے گرنے کی خبر پر کئی ہفتے ان پڑھ کسانوں میں تبصرے ہوئے اور ان تبصروں کی وجہ سے خوف و ہراس بھی پھیلا… اسی طرح اگر الیکشن شروع ہوجائے تو ڈیروں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں …ایک ڈیرے کا منظر نامہ میں بھی پیش کرسکتا ہوں وہ اس طرح ہے کہ افغانستان میں روس اپنی کار روائیاں کررہا تھا تو ایک بوڑھے کسان نے قرارداد پیش کی …روس اواکستان]افغانستان[ پر بمبگاٹ ]بمبارمنٹ[ کیوں کررہاہے؟… قرارداد پیش کرنے والے کو افغانستان کا نام تک نہیں آتا تھا مگر تبصرہ کئی گھنٹے چلا… اسی طرح یحییٰ خان کے دور میں جنگ ہوئی تو اس دور میں ایک ڈیرے کی قرارداد تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار