

Loading content...
اس پر تین گھنٹے بحث ہوئی اور یہ قرار داد پاس ہوگئی کہ پانی سے کیچڑ بہتر ہے …ایک اور قرار داد تھی…توہین زندگی ہے سہاروں کی زندگی ایسی لاتعداد فضول و معقول قراردادیں سامنے رکھ کر بحثیں کروائی جاتی ہیں تاکہ بچوں کے ذہنوں کی جمناسٹک ہوجائے اور انہیں بولنے اور بحث کرنے کا طریقہ آجائے …اسی طرح بستی کے ڈیروں پر جب لوگ جمع ہوتے ہیں تو انہیں بھی بولنے کیلئے کوئی نہ کوئی موضوع درکار ہوتا ہے اور اس میںفصلوں سے لے کر عالمی مسائل تک بحث ہوتی ہے اور اگر کہیں جنگ شروع ہوجائے تو پھر ڈیروں کے کئی ہفتے بڑی گرماگرمی سے گزرجاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار