

Loading content...
ہزاروں آدمیوں پر ایک آدمی کا غیر متوقعہ حملہ ہوا تو ایک دم ان میں بھگدڑ مچ گئی اور پھر تلواریں نیاموں سے باہر آگئیں اور جنگ چھڑ گئی … یہ کیسی جنگ تھی ایک کے مقابلے میں ہزاروں جوان تھے مگر اس عاشق باطینت نے ہزاروں کی پرواہ نہ کی اور کوفیوں کا بے دریغ قتل عام کیا اور اس کی جنگ کی یہ کیفیت تھی کہ جب یہ للکارتے ہوئے کسی کی سمت بڑھتے تھے تو وہ جتنا جری جوان کیوں نہیں ہوتا تھا سوائے فرار کے اسے کوئی راہ نجات نظر ہی نہیں آتی تھی اور ان کی تلوار کی ضربوں کے سامنے کوفی شامی بھیڑ بکریوں کی طرح بھاگتے نظر آتے تھے… کفار کوفہ و شام نے جب ان کا انداز حرب و ضرب دیکھا تو انہوں نے اجتماعی حملے میں ان کے رہوار کے پاؤں کاٹ دئیے …لیکن اس ضعیف ناصر نے ہمت نہیں ہاری بلکہ پیادہ جنگ شروع کردی اور اس پیادہ جنگ میں انہوں نے بہت سے کوفیوں کو دار البوار کا گیٹ وے دیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار