

Loading content...
اس وقت تک بصرہ کی ناکہ بندی ہوچکی تھی … انہوں نے وہاں سے چھپ کر نکلنے کا پروگرام بنایا اور اکیلے اپنے گھوڑے پر سوار ہوکر کوفہ کی طرف چل پڑے … راستے میں انہیں کسی نے بتایا کہ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام تو زمین کربلا پر خیمہ زن ہیں …انہوں نے کربلا کا رخ کیا … یہ روز عاشور عصر کے بعد کربلا میں پہنچے … وہاں یہ لشکر شام میں اس وقت داخل ہوئے جب وہ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو شہید کرنے کے بعد نماز جمعہ ادا کرکے کھڑے ہوچکے تھے اس وقت کسی نے ان سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں ہفہاف بن مہند راسبی ہوں اور کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کرنے کیلئے بصرہ سے آیا ہوں کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ کہاں ملیں گے؟…اس وقت انہیں کوفیوں نے بتاتاکہ جنگ ختم ہوچکی ہے ہم نے کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کوان کے خاندان اوراصحاب و انصار سمیت شہید کردیا ہے اس وقت ان کی پاک اولاد میں سے صرف ایک بیمار باقی ہے اور باقی مستورات توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن ہیںجنہیں عمر بن سعد ملعون کے حکم سے ابھی ابھی لوٹ لیا گیا ہے اوران کے خیام کو ٹھنڈا کرکے ہی ہم نے نماز جمعہ ادا کی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار