

Loading content...
دوستو!… ہم اس حقیقت کو بیان کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ رویوں کی وجہ سے انسان حق کہلاتا ہے یا باطل …کامیاب کہلاتا ہے یا ناکام …دوست کہلاتا ہے یا دشمن … دل میں کوئی کتنی ہی محبت کیوں نہ رکھتا ہوں اگر عمل سے ظاہر نہیں ہوتی تو وہ محبت شمار نہیں ہوتی جیساکہ کوفہ و شام کے لشکر میں شاید ہزاروں اور کوفہ کے اندر موجود لوگوں میں بھی شاید ہزاروں لوگ ہوں جو کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو اپنا امام مانتے ہوں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہونے کی وجہ سے ان سے مؤدت و محبت کا دم بھی بھرتے ہوں اور انہیں شاید وہی کچھ مانتے ہوں جیسا کہ آج کا ایک شیعہ مانتا ہے مگر حالات کی وجہ سے وہ نصرت نہ کرسکے تو کیا انہیں دوستوں کی لسٹ میں شامل کرنا مناسب ہوگا؟… عرفائے عظام رضوان اللہ علیہم فرماتے ہیں کہ مومن وہی تھے کہ جنہوں نے نصرت امام وقت کا فریضہ ادا کیا تھا شہیدہوئے یا نہیں، نصرت میں زخمی ہوئے یا زندانوں میں رہے، جیسے جناب مختا ر ثقفی ہیں یا ان جیسے کئی اور ناصرین ہیں یا وہ افراد جنہیں کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے حکماً مدینہ میں رہنے پر مجبور فرمادیا تھا وہ ایک طرح کے ناصر ہی تھے …حقیقت یہ ہے کہ جنہوں نے اپنی طرف سے شہادت کے حصول کی کوشش کی، بس وہی مومن تھے اور باقی جو افراد روئے زمین پر موجود تھے وہ مرتد شمار ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار