

Loading content...
ایک درس یہ بھی دیا ہے کہ جب ولی العصرعجل اللہ فرجہ الشریف کا حقِ عظیم سمجھ آجائے تو اسے پوری زندگی ادا کرنا پڑتا ہے یہ نہیں کہ کربلا کی جنگ ختم ہوگئی تو نصرت کا عمل بھی ختم ہوگیا بلکہ جب تک زندگی رہتی ہے عمل نصرت جاری رکھنا پڑتا ہے چاہے تم زخمی ہو، کمزور ہو، اسیر ہو، صعوبات و مشکلات میں گھرے ہوئے ہو، کسی بھی حالت میں ولایت عصرکی نصرت کا فرض ساقط یاکم نہیں ہوتا کیونکہ یہ فروعات میں سے نہیں ہے کہ نماز کی طرح کبھی قصر ہوجائے اور خوف میں چوتھائی بچ جائے یا یہ روزہ کی طرح نہیں ہے کہ جان کے خطرے کی وجہ سے ساقط ہوجائے بلکہ یہ حق ہر حالت میں باقی رہتا ہے اور اپنی جملہ شقیں بھی باقی رکھتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار