

Loading content...
یہاں پہنچنے کے بعد عمر ابن سعد ملعون کے ساتھ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کے صلح کے مذاکرات شروع ہوئے تو یہ بھی سب کچھ دیکھتے اور سنتے رہے آخر کار ان مذاکرات میں کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی شرائط صلح کو ٹھکرایاگیا تو انہیں تھوڑا سا احساس ہوا کہ یہ کام درست نہیں ہوا کیونکہ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی شرائط حق اور اصول پر مبنی تھیں … روز عاشور صبح کو جنگ کیلئے صف بندی ہونے لگی تو کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اپنی مختصر سی فوج کی ترتیب درست فرمائی اور اس کے بعد ناقہ پر سوار ہو کر دونوں لشکروں کے درمیان آپ نے ایک خطبہ انشافرمایا جس میں اپنا تعارف کروایا اور حق کی دعوت دی … اس وقت اس کے دل میں نور ایمان کی کرن چمکی اور یہ گھوڑا دوڑا کر کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے لشکر میں شامل ہوگئے اور یہاں آکر انہوں نے اقرار جرم کیا اور توبہ کی … جب جنگ شروع ہوئی تو انہوں نے بھی جنگ کی اجازت لی اور لشکر کفار کے ساتھ بڑی جوانمردی سے جنگ کی اور زخموں سے چور چور ہوکر گھوڑے سے گر گئے … ظالمین انہیں شہید کرنے کو دوڑے تو بنی اسد کے وہ لوگ جو لشکر کوفہ و شام میں موجود تھے انہوں نے آکر انہیں بچوالیا اور عمر ابن سعد ملعون سے کہا کہ ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں اس لئے تم انہیں ہمیں بخش دو بصورت دیگر ہم بھی بغاوت کریں گے …ابن سعد ملعون نے کہا کہ اس شرط پر انہیں چھوڑا جاتا ہے کہ ان کا فیصلہ ابن زیاد ملعون جو کرے گا وہ تمہیں ماننا ہوگا … سب نے اقرار کیا اور انہیں اٹھا کر بنی اسد کے خیام میں رکھ دیا گیا … پھرگیارہ محرم کے دن انہیں کوفہ لایا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار