

Loading content...
جناب موقع ابن ثمامہ اسدی سلام اللہ علیہ قبیلہ بنی اسد سے تعلق رکھتے تھے اور تابعین میں سے تھے …یہ جنگ صفین و جمل میں امیرکائناتعلیہ الصلوات والسلام کے مخالف رہے اور معاویہ کا بھرپور ساتھ دیا تھا …معاویہ کی موت کے بعد جب نعمان ابن بشیر انصاری نے یزید ملعون کی بیعت لیناشروع کی تھی تو انہوں نے بھی اس ملعون کی بیعت کرلی تھی اور اس کی بھرپور مددکرنے اور اس پر اپنی جان فدا کرنے کا معاہدہ کیا تھا اور جناب امیر مسلمعلیہ الصلوات والسلام کی ساری تحریک میں انہوں نے ان کی مخالفت کی اور لشکر کفار کا پوراپورا ساتھ دیا جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کے بعد بھی یہ دربار کوفہ سے وابستہ رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار