

Loading content...
دوستو!…کربلا میں جو ولایت عصر کی نصرت کا ہمیں درس دیا گیا ہے اس میں رویوں کے اعتبار سے دونوں طرح کے کردار تھے ایک طرف دوستی کا دم بھرنے والے خود کو شیعہ کہلانے والے تھے جو شب عاشوراپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام یعنی کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کو چھوڑ کر بھاگ رہے تھے تو دوسری طرف وہ لوگ بھی تھے جو نہ ہی خود کو شیعہ کہلواتے تھے اور نہ ہی کوئی بڑا دعویٰ کرتے تھے بلکہ کربلا کے میدان میں وہ آئے ہی کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو شہید کرنے کیلئے تھے مگر انہوں نے ایک سنہری لمحے میں حق کو دریافت کیا اورپھر انجام و عواقب سے بے نیاز ہوکر عملی طور پر میدان نصرت میں کود گئے اوربڑھ کرفوز عظیم کو اپنے ہاتھوں سے اپنے مقدر میں لکھ دیا …ان سعیدان ازل میں سے ایک تھے جناب موقع ابن ثمامہ اسدی سلام اللہ علیہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار