

Loading content...
دوستو!… انسان کو پاک ذوات کے ساتھ جو رویہ رکھنا چاہیے اس کا ادنیٰ ترین معیاریہ ہے کہ ہم ان کے ساتھ کم ازکم اپنے جیسا رویہ رکھیں یعنی جو کچھ اپنے لئے پسند کرتے ہیں ویسا ہی ان سے رویہ رکھیں حالانکہ یہ رویہ تو ایک مومن بھائی کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا مگر پھر بھی ہم یہی رویہ اپنے مالک عجل اللہ فرجہ الشریف کے گھر کے ساتھ رکھ لیں تو بھی درست ہے مگر ہم تو اپنے بارے میں جو طرزِ عمل پسند نہیں کرتے وہی ان کے بارے میں کر رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار