

Loading content...
جب ہمارا اپنے مقتولوں کے ساتھ ایسا رویہ نہیں ہے تو پھر ہمارا اپنے آئمہ ہدیٰعلیہ الصلوات والسلام کے ساتھ یہ رویہ کیوں ہے؟… جب ہم اپنے رشتہ داروں کو روتے ہیں تو اس رونے کا محرک صرف درد دل ہی ہوتا ہے اور جب ہم پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کے مصائب میں روتے ہیں تو دنیا و عقبیٰ کے لالچ کیوں ہمارے دلوں میں داخل ہوجاتے ہیں؟… کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم انہیں دل سے اپنا نہیں سمجھتے اور انہیں صرف حصول دنیا و آخرت کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں … اگر ایسا ہے تو پھر ہمیں ان کی محبت کا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے یا پھر اپنے رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم ان سے بے لوث محبت کرتے ہیں اور ہمیں ان کی محبت میں چاہے دنیا میں بربادی اور آخرت میں جہنم ہی کیوں نہ ملے تو ہم خوشی سے قبول کریں گے اور ان کی محبت سے دست کش نہیں ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار