

Loading content...
یہ دعا فرما کر انہوں نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ تم بھی اپنے ولی العصر عجل اللہ فرجہ الشریف سے یہی عرض کروکہ ہم عذاب اِلٰہی پر تو صبر کر سکتے ہیں مگر آپ کی جدائی اور فراق کا عذاب ہم سے برداشت نہیں ہوسکتا … اور ہمیں بات صرف زبانی طور کہنے کا حکم نہیں ہے بلکہ ہمارے رویوں سے یہ ثابت ہونا چاہیے کہ ہم عذاب پر صبر کر سکتے ہیں مگر اپنے محبوب حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف کی جدائی پر ہم سے صبر نہیں ہوسکتا اور جب ہمارے دل کی یہی کیفیت ہوجائے گی تو پھر ہمارے اور ہمارے محبوب حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف کے مابین کوئی بھی حجاب یا پردہ باقی نہیں رہے گا … مگر ہمیں یہ احساس تک نہیں ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہم سے جدا ہیں وہ ہماری آنکھوں سے غائب ہیں اور وہ پردہ غیبت میں خون کے آنسو بہا رہے ہیں اور قلت انصار کی وجہ سے غیبت طویل ہورہی ہے کیونکہ ان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے … اب آپ بتائیں کہ کیا اپنے محبوب کے ساتھ ایسا رویہ رکھنے کے بعد بھی کوئی اس کی محبت کا دعویٰ کر سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار