

Loading content...
اس نے عرض کیا کہ آقا آپ میرے دل کی کیفیت سے اچھی طرح واقف ہیں میرے دل میں آپ کی محبت سمائی ہوئی ہے اور مجھے صرف ایک غم کھائے جا رہا ہے کہ اگر میں فوت ہوگیا تو میں آپ سے جدا ہوجاؤں گا … اگر مجھے جنت مل بھی گئی تو پھر بھی میرے لئے تو آپ کی جدائی کا صدمہ باقی رہے گا کیونکہ میں جنت کے کسی ادنیٰ درجہ تک پہنچوں گا اور آپ تو مالک جنت ہیں آپ کا مقام وہاں مجھ سے اونچا ہوگا اور میرے نصیب میں آپ کی جدائی ہی آئے گی مجھے دن رات یہی غم کھائے جا رہا ہے کہ میں آپ سے جدا ہونے والا ہوں … آپ نے اسے سینے سے لگایا اور فرمایا جو ہم سے تمہارے جیسی محبت کرے گا اور ہماری جدائی کو محسوس کرے گا وہ کل ہمارے ساتھ ہمارے درجے میں رہے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار