

Loading content...
دوستو!… ہماری کتب میں ایک واقعہ لکھا ہو اہے کہ جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہجرت فرما کر مدینہ میں تشریف لائے تھے تو وہاں مسجد النبیؐ میں آپ کھجور کے ایک کٹے ہوئے تنے کو بطور منبر استعمال فرمایا کرتے تھے … اس طرح جب کافی دن گزرگئے تو وہاں ایک مستور تھی جن کا نام تھا عائشہ انصاریہ تھا انہوں نے ایک غلام خرید کیا جس کا نام یاقوم رومی تھا یہ رومن غلام تھا اور نجاری یعنی چوب کاری کا ماہر تھا اس نے ایک دن بتایا کہ وہ بہترین قسم کا منبر بنانا جانتا ہے اگر اسے لکڑی دے دی جائے تو سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلئے ایک خوبصورت منبر بنا سکتا ہے … اس انصاریہ خاتون نے اسے لکڑی فراہم کی اور اس نے سب سے پہلا منبر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بنایا اور وہ تین سیڑھیوں کا منبر آکر مسجد میں رکھا گیا … جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں تشریف لائے تو اس منبر کو دیکھا اور صحابہ کرام کے عرض کرنے پر آپ نے اس منبر کو شرف بخشا … جس وقت آپ نے منبر کو زینت بخشی تو اس کھجور کے تنے سے رونے کی آواز آنا شروع ہوگئی … عربی میں حنین اس ماں کو کہتے ہیں جو بچہ سے جدا ہوکر بین کر رہی ہو… اس کھجور کے تنے سے اسی طرح رونے کی آواز آنا شروع ہوگئی جیسے ماں اپنے بچے کیلئے تڑپ تڑپ کر روتی ہے … سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فوراً منبر سے اترے اور جاکر اس کھجور کے تنے کو مس فرمایا اور دلاسہ دیا تو وہ خاموش ہوگیا … اس کے بعد منبر پر تشریف لائے تو لوگوں سے خطاب فرمایا کہ دیکھیں اس کھجور کے تنے نے ہمارا ہجر محسوس کیا ہے اور آج اگر ہم اسے دلاسہ نہ دیتے تو یہ قیامت تک اسی طرح روتا رہتا …اس کے بعد فرمایا کہ آپ لوگ اس سے سبق حاصل کریں کہ ایک سوکھی کھجور کے تنے نے ہمارا ہجرمحسوس کیاہے اورہماری جدائی میں گریہ کیا ہے اور آپ تو جیتے جاگتے انسان ہیں آپ بھی جب تک ہمارا فراق اسی محسوس نہیں کریں گے تو مقصد کو نہ پا سکیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار