

Loading content...
ہمارے شیعہ بھائی کہتے ہیں چونکہ ہم محمدؐ و آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کی جماعت ہیں اس لئے ہم ہی نجات پائیں گے اور قیامت میں ہم سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے یہ بھی ایک بہت بڑا مغالطہ ہے کیونکہ ہم اپنے کردار سے ابھی تک یہ ثابت نہیں کر سکے کہ ہم کس کی پارٹی کے ہیں …حقیقت یہ ہے کہ جو انسان جس پارٹی کو ووٹ دیتا ہے وہ اسی پارٹی سے شمار ہوتا ہے جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو ایک پارٹی کاجھنڈا اٹھائے ہوتے ہیں اسی کے حق میں تقاریر کرتے ہیں اسی لیڈر کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا دیتے ہیں پھر جب ووٹ کاسٹ کرتے ہیں تو دوسری پارٹی کے سمبل پر مہر لگاتے ہیں تو آپ بتائیں وہ کس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں؟ جس کا جھنڈا اٹھائے ہوئے تھے یا جسے انہوں نے ووٹ دیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار