

Loading content...
دوستو!…اب ہم اپنے مقصد کی طرف آرہے ہیں … جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا کہ تعلق کی پرکھ پہچان اور کسوٹی صرف رویے ہوتے ہیں مگر یہ بھی عجیب بات ہے کہ عالم اسلام کے جتنے مسالک ہیں وہ اس خوش فہمی میں مبتلا ہیںکہ وہ ایک ناجی فرقہ ہے اور وہی نجات پائے گا باقی سارے جہنم میں جائیں گے یہ ایک غلط فہمی ہے کیونکہ اللہ جلالہ کی پارٹی (حزب اللہ) کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے کہ جس میں جیالوں کی کوئی گنجائش ہو وہاں توکردار کودیکھا جانا ہے عمل کے حوالے سے کسی نے نجات پانا ہے یہ نہیں ہے کہ جو آدمی پارٹی میں شامل ہوجائے چاہے وہ سارے برے کام کرے چوری، ڈاکہ، سمگلنگ، قتل و غارت حتی کہ بہو بیٹیوں کی عزتوں تک کا خیال نہ رکھے صرف پارٹی میں شامل ہونے کی وجہ سے اسے نجات دے دی جائے اور کسی دوسرے مذہب کا آدمی چاہے جتنے نیک اعمال کرے اسے جہنم میں ڈال دیا جائے جیسا کہ ہر برسر اقتدار پارٹی اپوزیشن ہی سے احتساب کرتی ہے اسی طرح اللہ جل جلالہ بھی اپوزیشن ہی سے احتساب کرے تو پھر عادل تو نہ ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار